کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی پرانتخاب عالم اورہارون رشید کی رپورٹ لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈکی تحقیقاتی کمیٹی کےسامنےپیش کردی

کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی پرانتخاب عالم اورہارون رشید کی رپورٹ لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈکی تحقیقاتی کمیٹی کےسامنےپیش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکر دگی پر حقائق کے بر عکس رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی ہے ،،انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا ،،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم نے رپورٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے شاہد آفریدی کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے ۔ انتخاب عالم نے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے اوپنر خرم منظور کی سلیکشن پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ہارون رشید نے رپورٹ میں خرم منظور کی سلیکشن کو غلطی قرار دیا ہے۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے تنقید پر بھی میڈیا کو معاملات کو اچھالنے کاذمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں شاہد آفریدی اور وقار یونس کی مشاورت شامل ہوتی ہے ۔ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیٹنگ لائن خاص طور پر اوپنرز کی ناکامی کو بھی شکست کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔

Most Popular