ابو ظہبی کا وہی میدان لیکن نتیجہ بالکل مختلف, انگلینڈ نے دوسرا ون ڈے پچانوے رنز سے جیت لیا

ابو ظہبی کا وہی میدان لیکن نتیجہ بالکل مختلف, انگلینڈ نے دوسرا ون ڈے پچانوے رنز سے جیت لیا

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کا ٹاس انگلش کپتان مورگن نے جیتا، اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش اوپننگ جوڑی نے آتے ہی قومی باؤلرز پر لاٹھی چارج شروع کردیا، سترہویں اوور میں ایک سو دو رنز پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی، جیسن روئے چوون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ حاصل کرنے میں بھی قومی باؤلرز کو خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ایلکس ہیلز شاندار ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جوئے روٹ نے تریسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم نے پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں نے نقصان پر دو سو تیراسی رنز بنائے، وہاب ریاض نے تین جبکہ محمد عرفان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سب سے زیادہ پٹائی یاسر شاہ کی ہوئی۔ جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر دھوکا دے گئی، صرف پچاس رنز بنا کر نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی، کپتان اظہر علی نے بائیس، بابر اعظم چار ، محمد حفیظ صفر، افتخار احمد پانچ اور شعیب ملک تیرہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ سرفراز احمد نے کچھ مزاحمت کی لیکن چونسٹھ رنز پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی، یوں انگلینڈ نے پاکستان سے پہلی شکست کا بدلہ چکا دیا، قومی ٹیم کو انگلش ٹیم کے ہاتھوں پچانوے رنز سے شکست ہو گئی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

Most Popular