ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی عمیرثنا فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے مریضوں سے ملاقات

 ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی عمیرثنا فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے مریضوں سے ملاقات

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان دبئی سے کامیاب دورے کے بعد ملک واپسی پر پہلےعمیرثنا فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے ملنے پہنچ گئے، بچوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمیرثنا فاؤنڈیشن کے ساتھ گزشتہ سال رمضان میں بنوں بھی گیا تھا، ان مریض بچوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگتا ہے، انہیں ہماری ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینےکا یہ مناسب وقت تھا،دو ہزار نومیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت کر ریٹائرمنٹ لےلی تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جب چاہے میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے حاضر ہوں تاکہ جن مشکلات کا سامنا مجھے رہا کسی نوجوان کرکٹرکو نہ کرنا پڑے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انڈیا اور پاکستان میں کرکٹ ضرورہونی چاہیے، یونس نے کہا کہ وہ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں، تاکہ مریض بچوں کو خون حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

Most Popular