ٹینس کےعالمی نمبرون رافیل نڈال گھٹنےمیں تکلیف کی وجہ سےاےٹی پی فائنل سےباہر
رافیل نڈال کوبیلجین کھلاڑی ڈیوڈگوفن کےہاتھوں شکست کاسامناہواتھا کیریئرمیں کئی مرتبہ اس ایونٹ سےباہررہا،سیزن کاآخری میچ جیتنےکی بھرپورکوشش کی،رافیل نڈال کی میڈیاسےگفتگو
رافیل نڈال2ہفتےقبل پیرس ماسٹرزٹورنامنٹ سےبھی دستبردارہوگئےتھے
ٹینس کے عالمی نمبر 1 کھلاڑی رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں
نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انہیں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نڈال دوہفتےقبل پیرس ماسٹرزٹورنامنٹ سےدستبردارہوگئےتھے۔انہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہا،،رافیل نڈال 13 مرتبہ اے ٹی پی کے لئے کوالیفائی اور 5 مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔