فٹ بال ورلڈ کپ 4 مرتبہ اپنے نام کرنے والی اٹلی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی
کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹی اور سویڈن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن پہلے میچ میں چونکہ سویڈن ،،اٹلی کو ایک گول سے شکست دے چکا تھا اسی لیے وہ کوالیفائی کرگیا،،اٹلی کی فٹبال ٹیم سویڈن سے میچ برابر کر کے ساٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی، دو ہزار اٹھارہ کا ورلڈ کپ روس میں کھیلا جائےگا،،اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپر جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین کول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپئن رہ چکی ہے۔سویڈن فٹ بال ٹیم صرف ایک مرتبہ انیس سو اٹھاون میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئےورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی، لیکن برازیل سے دو گول کے مقابلے میں پانچ گول سے ہاری تھی