فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، اٹلی نے اپنے گھر میلان کے سان سائرو کے میدان میں بدترین تاریخ رقم کر دی، ایک صفر کے خسارے والے "آر یا پار" کے میچ میں میزبان اطالوی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے۔سویڈن نے اٹلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، 61ویں منٹ میں واحد گول سپر اسٹار جیکب جونسن نے اسکور کیا۔اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپرگیانلوگی بوفن جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ملا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اس سے قبل سویڈن فٹ بال ٹیم صرف ایک مرتبہ 1958 میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئےورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی.