عمران خان آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ورلڈ کپ کے سابق ہیرو عمران خان جمعہ کو کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان نے داخلہ ٹکٹ حاصل کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ آزادی کپ پاکستان اور ورلڈ الیون میں 12 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوا تھا جس کے پہلے میچ میں سرفراز الیون نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے سنسنی خیز میچ میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔