اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہورہی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہورہی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق محمد عرفان کی معطلی ختم ہونے کے بعد وہ اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس ملنے پر کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔
اینٹی کرپشن یونٹ جرمانے کی ادائیگی اور ری ہیب کے عمل پر عملدرآمد پر کلیئرنس دے گا۔ واضح رہےکہ محمد عرفان کو باہمی رضا مندی کی سزا کے کوڈ کے تحت ایک برس کی سزا ہوئی تھی جب کہ اسی کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ خالد لطیف کا کیس زیر سماعت ہے

Most Popular