تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے ٹریفک پلان پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کےلئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کی ہے،پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آج 15ستمبر کو ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے ٹریفک پولیس نے سعید انور انکلوژر ،سرفراز نواز انکلوژر ،سعید احمد انکلوژر ،عمران خان کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین کرکٹ لبرٹی کی پارکنگ استعمال کرتے ہوئے شٹل سروس کے ذریعے قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ عبدالقادر ،ماجد خان ،اے ایچ کاردار ،فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ رکھنے والے تماشائیوں کو ایف سی کالج کی پارکنگ استعمال کرتے ہوئے شٹل سروس کے ذریعے فیروز پور روڈ سے قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونا پڑے گا ،چنگ چی ،آٹو رکشے ،سی این جی ،ایل این جی اور ایل پی جی گاڑیوں کا داخلہ بھی پارکنگ میں ممنوع کیا گیا ہے،اپنی گاڑی استعمال کرنے والے تماشائیوں کے پاس ٹکٹس کا ہونا لازمی ہے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے،شہریوں کی سہولت کےلئے مفت شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا ہے ،میچز کےلئے قذافی سٹیڈیم لاہور آنے والے شائقین کی آسانی کےلئے مختلف مقامات پر پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے،مغل پورہ ،مال روڈ اور جیل روڈ سے آنے والے براستہ نہر ایف سی کالج کی پارکنگ میں پہنچیں گے جبکہ مزنگ ،اچھرہ ،وحدت روڈ کی ٹریفک براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پارکنگ میں پہنچے گی،موٹر وے ،ٹھوکر نیاز بیگ ،واپڈا ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ برکت مارکیٹ و نہر سے ایف سی کالج پارکنگ آئے گی ،کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کےلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ پہنچے گی،والٹن اور ڈیفنس روڈ سے آنے والے افراد براستہ کیولری ،فردوس مارکیٹ اور حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کریں گے ،آمدو رفت کےلئے متبادل روٹس استعمال کئے جائیں گے، کینال روڈ دونوں اطراف سے عام ٹریفک کےلئے کھلی ہوگی ،کاہنہ ،کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کےلئے والٹن روڈ استعمال ہوسکے گا،فردوس مارکیٹ ،حسین چوک ،ایم ایم عالم روڈ ،منی مارکیٹ ،بلیو وارڈ ،صدیق سینٹر ٹریفک جاسکے گی، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر ،پل نہر ،جیل روڈ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کےلئے کھلا ہوگا ،کاہنہ ،فیروز پور روڈ سے اچھرہ آنے کےلئے براستہ پیکو روڈ ،مولانا شوکت علی روڈ ،نہر اور وحدت روڈ کھلا ہوگا ۔