شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن بیٹسمن بن گئے۔

شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن بیٹسمن بن گئے۔

شعیب ملک اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں، ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 140 رنز بنائے۔

Most Popular