لیگ کے پہلے میچ میں کیرالہ کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو شکست دیدی ہے
بنگلا ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں کنگز کو جیتنے کیلئے 87 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی اپنے نام کر لیا۔ کیرالہ کنگز نے صرف 8 اوورز میں دو وکٹیں گنوا کر 90 رنز بنائے اور 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی کیرالہ کنگز کی جانب سے پال سٹرلنگ نے صرف 27 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی،،بنگال ٹائیگرز کی طرف سے جانسن چارلس کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ فلیچر نے 32 اور ڈیوڈ ملر نے 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے