جرمن فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری، ہرتھا برلن اور بروشیا ڈورٹمنڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

جرمن فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری، ہرتھا برلن اور بروشیا ڈورٹمنڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

ہرتھا برلن اوربروشیا ڈورٹمنڈ میں معرکہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور رہا ۔۔۔دونوں ٹیموں نے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ ہرتھا برلن نے ویلنٹن سٹاکر کے گول کی بدولت اکاون ویں منٹ میں برتری حاصل کی ڈورمنڈ کو پینلٹی کے ذریعے مقابلہ برابر کرنے کا موقع ملا لیکن پیئر ایمرک نے اُسے ضائع کردیا۔ لیکن ایمرک نے غلطی کا فوری ازالہ کرتے ہوئے اسی ویں منٹ میں حساب برابر کردیا۔ دوران میچ مخالف کھلاڑی کو دھکا دینے پر بروشیا ڈورٹمنڈ کے ایمرے مور کو میچ سے باہر کردیا گیا۔ ہرتھا برلن کی جانب سے گول کرنے والے ویلنٹین سٹاکر کو فاؤل کرنے پر لال کارڈ دکھایا گیا مقررہ وقت تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ ایک ایک سے ڈرا ہوگیا۔

Most Popular