پاکستان کی پہلی اننگز 579/3 رنزکے جواب میں ویسٹ انڈیز نے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں69/1 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی پہلی اننگز 579/3 رنزکے جواب میں ویسٹ انڈیز نے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں69/1 رنز بنا لیے۔

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلےجانے والے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے 279 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پراپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
نائب کپتان اظہرعلی نے تاریخی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ٹرپل سنچری کا سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 302 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اظہر علی دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سنچری سکور کی۔
اپنا پہلا ٹیسٹ کھلینے اور ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بابراعظم نے بھی شاندار پرفارمنس دی اور پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے کے بعد 69 رنز پر پویلین لوٹ گئے
کھیل کےپہلےدن سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا،سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے اور 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، امارات کی زمین پر سب سے بڑا مجموعہ 579 رنزبنانےکےبعد کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈیکلیر کر دی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے دو جبکہ چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Most Popular