پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

ابوظہبی میں کل پھر گرین ٹیم آئی لینڈز سے نبرد آزما ہوگی،،، پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے شیخ زید سٹیڈیم میں ہوگا،،، پاکستان ٹیم پہلے میچ میں شاندار فتح کے بعد جیت کیلئے پر عزم ہے۔۔قومی شاہینوں نے میچ سے پہلے جم کے پریکٹس کی،، بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی،، کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر بھی دیا گیا،،، شاہینوں نے دبئی کے افتتاحی میچ میں لنکن ٹائیگرز کو تراسی رنز سے دھول چٹائی۔دوسرے میچ میں حسن علی مسلسل چھ میچز میں تین وکٹیں لے کر ریکارڈ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں،،، حسن علی کا ہے کہ وہ عمر گل کا مسلسل چھ بار یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم ہیں، ورلڈ کپ میں بہترین بولر بننا ان کا ہدف ہے۔ دوسری طرف کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی ٹائیگرز کو چت کرنے کیلئے پرعزم ہیں،،

Most Popular