ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا

بھارتی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سپر فور راﺅنڈ میں جگہ بنا چکی ہے،، جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اگلے راﺅنڈ میں رسائی کیلیے بھارت کے خلاف فتح درکار ہے،، گرین شرٹس کے حوصلے بھی بلند ہیں،، جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی گرین شرٹس کی سپر فور میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے،
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو جاپان پر 7 گولز کی برتری حاصل ہے،، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 5 فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے ، بھارتی ٹیم ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔

Most Popular