شنگھائی ماسٹرز ٹینس کا آخری معرکہ آج ہوگا،
شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں روایتی حریفوں راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے درمیان نمبر ون پوزیشن کی دوڑ کا تگڑا مقابلہ آج ہو گا،، سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور کروشیا کے مارن چیلچ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،، رافیل نڈال نے مارن چیلچ کو سات پانچ اور سات چھ سے شکست دیکر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی،، جبکہ سوئس ماسٹر نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پوٹرو کو تین چھ، چھ تین اور چھ تین سے مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔۔