پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آخری ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہو گا۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آخری ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہو گا۔

کرکٹ فیور کا آخری روز، پاکستان اور دنیا کی بہترین سائیڈ کے درمیان کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، قذافی کا میدان سج گیا، چھکے چوکوں کی جھڑی لگنے کو ہے تیار، سرفراز الیون نے ٹائٹل کی جنگ جیتنے کیلئے کمر کس لی۔۔ نوجوان کرکٹرز کی نظر ہے ٹرافی پر۔
دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کی برابری کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں گی،، پاکستانی بلے باز فخر زمان، احمد شہزاد، شعیب ملک، سرفراز اور بابر اعظم پھر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے کیلئے تیار ہیں،، کرکٹرز نے ورلڈ الیون کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔
دوسری طرف فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستانی نوجوانوں کو آزمائیں گے، فاف الیون بھی آخری میچ جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

Most Popular