ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو گیارہ رنز بنا لیے۔

ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو گیارہ رنز بنا لیے۔

جمیکا میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو گیارہ رنز بنا لیے، ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون کے شمرون ہیٹمیئر نے ستانوے اورکیرن پاؤل نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی، وشال سنگھ اکیاسی اور ریمون ریفر چھتیس رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ادھر پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے دو جبکہ محمد اصغر اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Most Popular