ٹیم میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا,چیف سلیکٹر انضمام الحق

 ٹیم میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا,چیف سلیکٹر انضمام الحق

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ احمد شہزاد اور کامران اکمل کو کم بیک کا موقع دیا لیکن لگتا ہے وہ دباؤ کا شکار ہیں, جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا وہ ٹیم میں بھی نہیں رہے گا, انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آتھر کے اپنے خیالات ہیں مگر جو ہم دیکھتے ہیں وہ نہیں دیکھ رہے، راحت علی فٹ ہیں نہ ردھم میں ہیں, اس لیے ٹیم سے باہر ہیں,انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا اچھا موقع ہے۔۔ جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے

Most Popular