بہاماس کی اتھلیٹ شان ملرکی ڈائیو نے امریکہ کی الیسن فیلکس کی گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دی

بہاماس کی اتھلیٹ شان ملرکی  ڈائیو نے امریکہ کی الیسن فیلکس کی گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دی

چار سو میٹر دوڑ میں فیورٹ تھی امریکہ کی الیسن فیلکس اور وہ مقابلے کے شروع سے آخری سیکنڈ تک سب سے آگے بھی تھیں ،،فنش لائن کے قریب بہاماس کی شان ملر اور امریکہ کی الیسن کے درمیان اتنا فاصلہ موجود تھا کہ فیلکس باآسانی مقابلہ جیت سکتی تھیں لیکن فنش لائن کے نزدیک شان ملر کی حاضر دماغی اور کمال پھرتی نے بازی پلٹ دی ،،بہاماس کی اتھلیٹ نے ڈائیو کیا اور فنش لائن کو چھو لیا جبکہ الیسن فیلکس کا اٹھا قدم عین فنش لائن کے اوپر ہوا ہی میں رہ گیا اتھلیٹکس قوانین کے مطابق فنش لائن کراس کرتے ہوئے ڈائیو کرنا معمول کی بات ہے اور اکثر اتھلیٹ ایسا کرتے ہیں لیکن شان ملر کی چھلانگ نے ریو اولمپکس کو یادگار بنا دیا ،،مبصرین کے مطابق شان کی چھلانگ ریو اولمپکس کا اب تک کا سب سے خوبصورت مظر تھا ،،شان ملر نے الیسن فیلکس کو ایک سیکنڈ کے ساتویں حصے کے فرق سے شکست دی ،،شان اگر کھڑی ہو کر دوڑتیں تو ان کی شکست یقینی تھی

Most Popular