سینیگال میں فٹبال لیگ کے فائنل میچ کے دوران شائقین آپس میں جھگڑ پڑے،
سینیگال میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ دونوں ٹیموں کے حامی ایک دوسرے سے الجھ پڑے،،، بات نعرہ بازی سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی،،، ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا بے جا استعمال کیا گیا،،، اسی دوران پولیس نے صورتحال سنبھالنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا،،، بات نہ بننے پر آنسو گیس کے شیل برسائے،،، پولیس کی کارروائی کے بعد بھگدڑ مچ گئی،،، کئی لوگ روندے گئے،، خبر ایجنسی کے مطابق سٹیڈیم کی ایک دیوار گرنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔