بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو بنگلہ دیش کے لیے سود مند ثابت نہ ہوسکی اور صرف 31پر دو صف اوّل کے بنگلا دیشی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ جس کےبعد تمیم اقبال اور وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے123 رنز کی شاندارشراکت قائم کی اورٹیم کا سکور 154 تک پہنچایا، بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال نےذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مشفق الرحیم نے61سکورکیے اوریوں بنگال ٹائیگرز نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا توبھارت کی پہلی وکٹ 87پر گری،شیکھردھون 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے. جس کےبعد کپتان کوہلی اور روہت شرما کے درمیان 178 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی اور بھارت نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، روہت شرما نے 123اور کپتان ویرات کوہلی 96 رنز بنائے

Most Popular