راجر فیڈرر نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ فور کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا
راجر فیڈرر نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ فور کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا،دوسرے میچ میں امریکہ کے جیک ساک نے مرین کلک کو شکست دی۔ لندن میں جاری سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئےمیچ میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 7-6، (8-6)، 5-7 اور 6-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی فیڈرر نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔