چمپئنز لیگ کے چمپئنز ایک بار پھر لنکن ٹائیگرز پر جھپٹنے کیلئے تیار، میچ آج ہوگا۔
اماراتی صحراؤں میں شاہین پھر اونچی پرواز کیلئے تیار، پہلے میچ میں فتح کے بعد گرین ٹیم کے حوصلے بلند، ابوظہبی کا شیخ زید سٹیڈیم دونوں ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے، دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا، کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں خصوصی طور پر بیٹنگ پر توجہ دی گئی۔
پاکستان کا ووننگ کمبینیشن برقرار ہے، چمپئيز لیگ کے چمپئنز آئی لینڈرز پر جھپٹیں گے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ اگلے میچ کیلئے امیدیں بھی بہت زیادہ ہیں، اسی حوالے سے ہم نے اپنی تیاری بھی بہت بھرپور کی ہے۔ ہماری نظریں اس وقت دو سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ پر ہے، دوسری جانب سری لنکن کوچ پہلے میچ میں شکست پر خاصے مایوس نظر آتے ہیں، انہوں نے سخت لہجے میں کھلاڑیوں کو بول دیا کہ وہ پرفارم کریں ورنہ گھر جائیں، بیٹسمین اپنا احتساب کریں، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔