پاکستان کا کراؤڈ اچھا ہے، پاکستان آ کر خوشی ہوئی: فاف ڈوپلیسی
پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آخری میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کراؤڈ اچھا ہے، پاکستان آ کر خوشی ہوئی، انہوں نے دوبارہ آنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا، ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں بہترین وقت گزارا، یہاں کے عوام کا رویہ دوستانہ رہا،، سیریز بڑی کامیابی سے اپنے اختتام تک پہنچی، اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ پہلا قدم تھا، ہوٹل سے میدان تک سیکیورٹی کے انتظامات شاندار رہے۔دورے سے حسین یادیں لے کر جارہے ہیں۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے خلاف فتح ٹیم کی مجموعی کوشش کا نتیجہ ہے،،کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بہترین پرفارمنس دی، انہوں نے پاکستان میں کافی عرصے بعد ہونےو الی سیریز کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی ، پی سی بی ورلڈ الیون ،تماشائیوں ، گرائونڈ مین کا شکریہ ادا کیا۔