ایک بار پھر قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ سلمان بٹ

ایک بار پھر قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ سلمان بٹ

ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کرکٹ سے کرپشن کا ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا وہ اس کا حصہ رہے ہیں اور اسے قریب سے دیکھا بھی ہے ۔اس کھیل سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ۔ ایسا سب کرنے کیلئے ایک کمزور لمحے کی ضرورت ہوتی ہے ۔سلمان بٹ نے کہا کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آئی سی سی اور تمام رکن ممالک کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ سابق کپتان نے کہا انہیں احساس ہے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ۔تاہم وہ سزا بھی کاٹ چکے ہیں اور پوری قوم سے معافی بھی مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا انکی عمر ابھی بتیس سال ہے وہ فٹ اور فارم میں ہیں ۔ایک بار پھر قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند ہیں ۔ اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔ سلمان بٹ نے کہا پتہ نہیں کیوں بھارت پاکستان سے کھیلنا نہیں چاہتا ایسا شاید عالمی کرکٹ میں پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے ہے ۔ لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ عالمی کرکٹ میں پاکستان ایک بہترین اور اعلیٰ پائے کی ٹیم ہے 

Most Popular