ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیےاب بھی پرامید ہوں۔ سعید اجمل

ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیےاب بھی پرامید ہوں۔ سعید اجمل

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور کوشش ہے کہ پی سی ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر دوبارہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا سکوں،،انہوں نے کہا کہ بالکل مایوس نہیں ہوں۔ اب تک پاکستان کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس پر بہت خوش ہوں، رواں سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اورپرامید ہوں کہ مجھے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آیا تو سب نے ہی آنکھیں پھیر لیں

Most Popular