ٹی ٹونٹی کرکٹ کو شروع ہوئے بارہ سال مکمل ہو گئے۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ کو شروع ہوئے بارہ سال مکمل ہو گئے۔

(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ آئی سی سی کا ایک نیا فارمیٹ ہے جس میں ایک اننگ 20 آوور پر مشتمل ہوتی ہے۔ جس کا دورانیہ 4 گھنٹے ہوتا ہے اس فارمیٹ کو آج بارہ سال مکمل ہو گئے۔
ٹی ٹونٹی کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ 2005 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔
اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر باوُلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس تاریخی میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکت دی تھی ۔
پھر اس کرکٹ فارمیٹ میں لوگوں کی دلچسپی نے اس ترزکرکٹ کو ایک نیا فارمیٹ ورلڈکپ کی صورت میں دیا اور 2007 میں آئی سی سی نے جنوبی افریقہ میں ورلڈکپ متعارف کروایا۔ جس کا فائنل روائتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ورلڈکپ ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔
پانچواں مقابلہ بنگلہ دیش میں منعقد ہوا جس میں سری لنکا فتح یاب ہوئی اسطرح سری لنکا کی ٹیم تاریخ میں پہلی دفعہ تین فائنل کھیلنے والی ٹیم بنی۔ اور 2016 کی چمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جو یہ ٹائٹل 3 بار اپنے نام کر چکی ہے۔ پہلی بار 2010 پھر 2012 اور تیسری بار 2016 میں انگلیند کو بھارت کی سرزمین پر شکست دی کرچپمئن کا تاج اپنے سر سجایا۔
اس طرزکرکٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے ممالک نے اپنے اپنے ملک میں ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ شروع کروادی۔ پاکستان نے بھی پاکستان سپرلیگ کے نام سے یہ کرکٹ شروع کی جو کہ آج کل دبئی اور شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے جس کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

Most Popular