شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا دوسوبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز جاری رکھے گا،پہلے روز پاکستانی باؤلرز اپنا جادو جگانے میں ناکام نظر آئے .

شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز  سری لنکا دوسوبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز جاری رکھے گا،پہلے روز پاکستانی باؤلرز اپنا جادو جگانے میں ناکام نظر آئے .

شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کےپہلے روزسری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تواوپنرکوشال سلو ا صرف سترہ کے انفرادی سکور پر طلحہ کی گیند پرسرفرازاحمد کےہاتھوں وکٹوں کےپیچھےکیچ آؤٹ ہوگئے۔ کرونارتنے بھی چونتیس رنز بناکرپویلین واپس چلتے بنے، عبدالرحمان کی گیند پر یونس خان نے انکاکیچ لیا۔ اسکےبعد کمارسنگاکار ااور مہیلاجے وردھنے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ساٹھ رنز بنائے۔ باون کےانفرادی سکور پر سنگاکار ا بھی جنیدخان کی گیند پرخرم منظورکو کیچ پکڑا بیٹھے۔ جےوردھنے سینتالیس رنز بناکراظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انکی وکٹ سعیداجمل کے ہاتھ آئی۔ دنیش چندی مل بھی خاطرخواہ کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرپائے اور صرف گیارہ رنز بناکرسعیداجمل کا شکار بنے۔ کھیل کےاختتام پر اینجیلو میتھیوز چوبیس اور پرساناجےوردھنےاٹھائیس رنزکیساتھ وکٹ پرموجود تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular