سوئس ٹینس کنگ راجر فیڈرر نے ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کیا
آسٹریلین اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،، سوئس ٹینس کنگ راجر فیڈرر نے ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کیا،البتہ کینیڈا کے مائلوس رائونک، پیٹرا کوویٹوا، کیرولینا پلسکووا ناکامیوں کے گرداب میں پھنس کر سال کے پہلے گرینڈ سلم سے باہر ہوگئے ہیں،36 سالہ فیڈررنے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سلووینیا کے الجاز بیڈینی کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے اپنی شاندار فارم کا ثبوت پیش کردیا، ادھر سابق نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ خاتون کھلاڑی سمونا ہالیپ نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جوکووچ نے امریکی ڈونلڈ ینگ کو آسانی سے مسلسل 3سیٹس میں زیر کیا،