ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم سے تین ٹیسٹ، ایک ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل ایسیکس، کینٹ اور ڈربی شائر کائونٹی سے وارم اپ میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 اگست تک لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 16 ستمبر کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو مانچسٹر، دوسرا 21 ستمبر کو نوٹنگھم، تیسرا 24 ستمبر کو برسٹول، چوتھا 27 ستمبر کو لندن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 ستمبر کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

Most Popular