آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
یگا ایونٹ کا میگا فائنل، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں کل ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، اوول لندن کے میدان میں شاہین اپنی پرانی شکست کا حساب چکتا کرنے کے لیے پر عزم ہیںپاکستان ٹیم پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیل رہی ہےجبکہ بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا، بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلر کا کڑا امتحان ہو گی، تاہم بڑی ٹیموں کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرنےوالی ٹیم نے اس بار بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رکھی ہے۔سرفراز الیون بھارتی سورماؤں سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے چین ہے، دوسری جانب میچ سے قبل گرین شرٹس نے تربیتی سیشن میں بھی حصہ لیا، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو بیٹںگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور خاص کیچنگ پریکٹس کرائی، ادھر مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد محمد عامر کی بھی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے،پاک بھارت فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔