چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی واپسی اٹیکنگ کرکٹ کھیل کر ہوئی ، فائنل میں بھارت کےخلاف بھی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی:کپنتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی واپسی اٹیکنگ کرکٹ کھیل کر ہوئی ، فائنل میں بھارت کےخلاف بھی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی:کپنتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد


اوول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہناتھاکہ وکٹ اورحالات کودیکھتےہوئےپوری ٹیم اورکوچ مل کرحکمت عملی تیار کرتے ہیں ،، ابھی تک ٹورنامنٹ کے تمام میچ آخری میچ سمجھ کر کھیلے ہیں ،، بھارت کیخلاف بھی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی ، ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد کاکہناتھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں اچھی پرفارمنس دکھارہے ہیں ،، فخرزمان اور رومان رئیس نےٹورنامنٹ سےاپنے کیرئیر کا آغازکیاہے اور ان کی پرفارمنس سب کےسامنےہے،، عامر سہیل کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرفراز احمد نےکہاکہ یہ اُن کی رائے ہے ،، اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے . آخر میں سرفراز احمد نے شاندار سپورٹ پرپوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔۔ انھوں نے کہاکہ لوگوں نے جس طرح ان کی سپورٹ کی امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح قوم اُن کے پیچھے کھڑی رہے گے۔۔

Most Popular