کرکٹر شاہ زیب حسن بھی معطل ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چارج شیٹ تھما دی

کرکٹر شاہ زیب حسن بھی معطل ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چارج شیٹ تھما دی

پہلے شرجیل خان اور خالد لطیف پھر محمد عرفان بھی معطل، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن سکینڈل میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن پر بھی بجلی گرا دی،چارج شیٹ میں شاہ زیب حسن پر پی ایس ایل کے دوران بکیز سے رابطے، کھلاڑیوں کو اکسانے اور گیم پر اثرانداز ہونے کا چارج لگایا گیا ہے،، انہوں نے بکیز سے رابطوں سے متعلق ملومات کو بھی چھپایا, ذرائع کے مطابق وہ مسلسل ناصر جمشید کے ساتھ رابطے میں بھی رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ زیب حسن کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ تھما دی، شاہ زیب کو چودہ دن چارج شیٹ کا جواب دینا ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہ زیب نے کرکٹ کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف اینٹی کرپشن یونٹ کارروائی اور تحقیقات جاری رکھے گا

Most Popular