اینٹی کرپشن ٹریبونل میں دوسرے روز بھی شرجیل خان کیس کی سماعت

اینٹی کرپشن ٹریبونل میں دوسرے روز بھی شرجیل خان کیس کی سماعت

سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان وکلا کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سربراہ بطور پی سی بی گواہ ٹریبونل میں پیش ہوئے۔ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کسی دوسرے کھلاڑی کے کہنے پر مداح سے ملے۔ اگر وہ بکی نکلا تو اس میں شرجیل کی کیا غلطی۔ اس موقع پر پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ مداح کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، کھلاڑی مداحوں سے ملنے نہیں جاتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان بکی کے کہنے پر ڈاٹ بالز کھیلنے کے علاوہ باقی تمام الزامات مان چکے ہیں۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہا ہے اس لیے رواں ہفتے شرجیل خان کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

Most Popular