ریسلنگ کے دیوانوں کا انتظار ہوا ختم،کراچی میں آج سے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے شروع ہونگے

ریسلنگ کے دیوانوں کا انتظار ہوا ختم،کراچی میں آج سے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے شروع ہونگے

ریسلنگ شوقین ہو جائیں تیار ۔۔۔ اب انٹرنیشنل ریسلرز آ گئے ہیں پاکستان  مقابلے شروع ہونگے ،، آج سے ۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم ۔بیس ممالک سے پچیس ریسلرز ہونگے ان ایکشن ۔۔۔ غیر ملکی ریسلرز کے درمیان ماردھاڑ سے بھرپور مقابلے سب سے پہلے کراچی میں ہونگے،خواتین ریسلرز رنگ میں اتریں گی ،، پاکستان میں پہلے بار پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلے سجیں گے پہلا رنگ کراچی کے"کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس" میں بنا دیا گیا، جہاں غیرملکی پہلوان ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے داؤ پیج دکھائیں گے، ریسلنگ کا یہ رنگا رنگ میلہ صرف کراچی والوں کےلیے نہیں،لاہور اور اسلام آباد میں بھی غیرملکیوں ریسلز کے درمیان جوڑ پڑے گا اور ریسلنگ کے شوقین افراد کو بھرپور مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،،یہ میلہ اکیس مئی تک سجا رہیگا ،، پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیر سید عاصم علی کاظمی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مقبول کھیل ریسلنگ کو پاکستان لے کر آئے ہیں۔ ہمارا ارادہ مستقبل میں پاکستانی چیمپئن تیار کرنا ہے۔
بادشاہ خان سمیت دیگر ریسلرز نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے، جبکہ ان سب نے خواہش ظاہر کی ہے کہ جہاں بہت جلد انٹرنیشنل سپورٹس ہونگی 

Most Popular