ویسٹ انڈیز میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد لیجنڈ کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے

ویسٹ انڈیز میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد لیجنڈ کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے

سر پر فتح کا تاج،،، کپتان مصباح الحق کی شان و شوکت سے واپسی، لیجنڈری کپتان کا لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشلز اور مداحوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھی،،، قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کیریئر کا آخری میچ یادگار رہا، وہ کافی حد تک اپنی کارکردگی سے مطمین ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، کامیابیوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم، کوچ اورسلیکٹرز کا اہم کردارہے، مستقبل کے بارے میں سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے کوئی نا کوئی کام تو کرنا ہے،،، ابھی وہ دیکھیں گے کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے

Most Popular