محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف نے جن میچوں میں فکسنگ کی ہے ان میچز کے نتائج کو بھی بدلا جائے۔ عارف علی خان عباسی

محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف نے جن میچوں میں فکسنگ کی ہے ان میچز کے نتائج  کو بھی بدلا جائے۔ عارف علی خان عباسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علی خان عباسی کا کہنا ہے محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف نے جن میچوں میں فکسنگ کی ہے ان میچز کے نتائج کو بھی بدلا جائے۔ وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف خان عباسی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کھلاڑیوں کو تو سزا دیتے ہیں تاہم جو میچز فکسڈ ہوں اس بارے میں خاموش ہیں جو اچھی بات نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم سی سی فوری طور پر ایسے میچز کے لیے قانون سازی کرے اور انہیں بلا نتیجہ قرار دے۔ اس بارے میں وقت نیوز کے رابطہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ابھی یہ معاملہ عدالت میں ہے، نتیجہ نکلنے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی بیان دیا جاسکتا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular