ویرات کوہلی بھی پاکستان مایہ ناز بالر محمد عامر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ویسے تو دنیا بھر کے باؤلروں کے لیے سر درد بنے ہوئے ہیں، لیکن کوہلی بھی پاکستان مایہ ناز بالر محمد عامر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ،،بھارتی کپتان کا کہنا ہے ’گزشتہ کچھ عرصے میں جس باؤلنگ کا سامنا کیا ہے ان میں محمد عامر مشکل ترین تھے،کوہلی نے کہا کہ عامر اس وقت دنیا کے دو، تین بہترین باؤلروں میں سے ایک ہیں جن کا سامنا کیا آپ کو عامر کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹ لے جاتے ہیں وہ ایک بہترین باؤلر ہیں۔