دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی زخمی ہو گئے

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی زخمی ہو گئے

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی ہے،، ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے،،جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے،، فاسٹ بالر حسن علی پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں،،دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں جمیکا میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان تھا، تاہم پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےفاسٹ بالر زخمی ہوگئے ۔

Most Popular