قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے بعد کامن ویلتھ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے بعد کامن ویلتھ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

لاہور( حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے بعد کامن ویلتھ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے دورہ دبئی میں کامن ویلتھ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں دبئی جا رہے ہیں اس دوران وہ جائلز کلارک سے ملاقات کریں گے۔ نجم سیٹھی جائلز کلارک سے کامن ویلتھ اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ جائلز کلارک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ہیں۔ اس سلسلہ میں وہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کی رپورٹ بھی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھی پیش کی تھی۔ نجم سیٹھی جائلز کلارک کو سیکیورٹی انتظامات، کامن ویلتھ اور ورلڈ الیون کی ممکنہ پاکستان آمد کے موقع پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اس دوران وہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔ شاہد آفریدی اپنے فئیر ویل میچ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں وہ اپنی شرائط پر ایک الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ نے انہیں ابتک یہ موقع فراہم نہیں کیا۔ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کے مابین ہونیوالی اس ملاقات میں سابق آل راونڈر کے فئیر ویل پر بھی مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے۔

Most Popular