پی سی بی نے خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیے

پی سی بی نے خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیے


کتنی جائیداد ہے ،،،کتنے اثاثے ہیں،،،سب بتانا ہوگا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیے،،کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نوٹسز جاری کیے ہیں،،، نوٹس کے مطابق کھلاڑیوں سے فون نمبرز، ٹیلی فونک ریکارڈز، بینک اثاثے، جائیداد اور زیر استعمال کمپیوٹرز سمیت کئی چیزوں سے متعلق تفصیلات طلب کی جا سکتی ہیں۔۔ خالدلطیف چھبیس اور شاہ زیب حسن ستائس اپریل کو پی سی بی کے سامنے پیش ہوکر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ پی سی بی خالد لطیف کے خلاف اپنا کیس ٹریبونل میں پیش کرچکاہے۔۔ خالد لطیف کو دفاع کےلیے پانچ مئی تک کا وقت دیا گیا ہے

Most Popular