ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کاپانچویں روز کا کھیل بارش کی وجہ شروع نا وہ سکا،
مچل اسٹارک کی یہ ڈیلیوری موجودہ صدی کی بہترین گیند قرار دی جارہی ہے، ،مچل اسٹارک نے اوور دی وکٹ جاکر پوری اسپیڈ سے لیگ اسٹمپ کی جانب گیند پھینکی لیکن یکایک اس نے رخ بدلا اور آف اسٹمپ اڑادی۔آئوٹ ہونے والے جیمز ونس کا کہنا ہے کہ ایسی گیند پر میں کبھی بھی آئوٹ ہوسکتا ہوں، میرا خیال ہے کہ ایسی ڈیلیوری پر ڈان بریڈمین یا اسٹیون اسمتھ بھی بولڈ ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ صدی کی بہترین ڈیلیوری پھینکنے کا اعزاز بھی آسٹریلیا کے شین وارن کے پاس ہے، انہوں نے 1993 کے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو حیران کرکے کلین بولڈ کیا تھا