بھارت اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ویلنگٹن ٹیسٹ ڈراہوگیا،برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنےوالے پہلے کیوی کھلاڑی بن گئے،کیویز نے بلیو شرٹس کےخلاف سیریز بھی ایک صفر سےجیت لی.

بھارت اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ویلنگٹن ٹیسٹ ڈراہوگیا،برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنےوالے پہلے کیوی کھلاڑی بن گئے،کیویز نے  بلیو شرٹس کےخلاف سیریز بھی ایک صفر سےجیت لی.

ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے چھ سو اسی رنز پردوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اور بھارتی سورماؤں کو چار سو پینتس رنز کا ہدف دیا،لیکن بلیو شرٹس صرف ایک سو چھیاسٹھ رنز تک ہی محدود رہی،میچ کی خاص بات کپتان برینڈن میکولم کی شاندار ٹرپل سنچری تھی،جس نے کیویز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو نہ صرف سہارا دیا،بلکہ یقینی فتح بھی بھارتی سورماؤں سے چھین لی،،،میکولم شاندار تین سو دو رنز بنا کرآؤٹ ہوئےاور نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانےوالے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا،اس تاریخی موقع پر میکلم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا،انہوں نےانیس سو اکیانوے میں سری لنکا کے خلاف دوسو ننانوے رنز بنائے تھے،میچ کی پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک سوبانوے رنز بناسکی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے چارسواڑتیس رنز سکورکئے تاہم دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چھ سو اسی رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اوربھارت کو جیت کیلئے چارسوپینتیس رنز کا ہدف دیا،تاہم بھارتی ٹیم صرف ایک سو چھیاسٹھ رنز تک ہی محدود رہی،اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ایک صفر سےجیت لی ہے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular