آسٹریلین اوپن میں مارتا کوستیوک تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی کمعمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں
یوکرین کی 15 سالہ مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ کرٹینس کی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئ ،،اس سے پہلے 1997 میں میریانا لوچچ برونی اور1996 میں مارٹینا ہنگس کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا،، مارتا کوستیوک میلبرن میں آخری 32 کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔مارتا کو گزشتہ برس جونیئر چیمپیئن کے طور پر آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی اور وہ اب تک پانچ میچ جیت چکی ہیں،،مارتا میلبرن آنے سے پہلے پانچ ہزار پاؤنڈ کما چکی تھیں ،، تاہم اب رواں ہفتے دو کامیابیوں کے بعد وہ انعامات کی مد میں 82 ہزار پاؤنڈ تک کما چکی ہیں۔