آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک کرنےکی کوشش کریں گے:فخر زمان
مسلسل ناکامیوں سے دوچارٹیم پانچویں میچ میں فتح کی متلاشی ،،کل ہونے والے آخری میچ میں کامیابی کے لیے ویلنگٹن میں بارش کے باعث ٹیم انڈور پریکٹس کرے گی ،،اوپنر فخر زمان نے کہا کہ نئےگیند پر نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں مشکلات ہوئیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر شعبے میں اچھی ہے، ہر کھلاڑی پرفوکس کرنا پڑتا ہے۔اس سے قبل ٹی20 سیریز کے لئے عمر امین اور احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، اوپنر اظہر علی اور امام الحق آخری ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے،،نیوزی لینڈ پہنچنے والے دونوں پلیئرز کیویز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔