بھارت کو بیٹنگ پر ناز ہے تو پاکستان کو اپنے باؤلنگ سکواڈ پر فخر

بھارت کو بیٹنگ پر ناز ہے تو پاکستان کو اپنے باؤلنگ سکواڈ پر فخر


چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دو روایتی حریف آ گئے آمنے سامنے۔ بھارت نے پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کو ہرایا ہے تو شاہینوں نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو گھر کا رستہ دکھایا۔ بساط بچھ چکی ہے فائنل میچ کی۔ بھارت کو شیکھردھاون، روہت شرما اور ویرات کوہلی کی صورت میں بہترین ٹاپ آرڈر میسر تو پاکستان کو بھی فخر زمان اور اظہرعلی کی صورت میں بہترین اوپننگ جوڑی دستیاب ہے۔بھارت کو یوراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، جادیو اور پانڈیا کا ساتھ حاصل ہے تو پاکستان کے پاس محمد حفیظ، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے تجربہ کار بلے باز ہیں۔ بائولنگ کے شعبے میں پاکستان کو بھارت پر مکمل برتری حاصل ہے۔ حسن علی ٹورنامنٹ کے سب سے خطرناک بائولر بن کر ابھرے ہیں۔ محمدعامر، جنیدخان، رومان رئیس، شاداب خان کسی بھی وقت مخالف ٹیم کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارتی بائولرز بھونیشور کمار، جسپریت بمرا، روی چندرن ایشون، رویندرا جدیجا کسی صورت پاکستانی بائولرز کے ہم پلہ نہیں۔

Most Popular