برطانیہ کی جوآنا کونٹا نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سلوویکیا کی میگڈالینا رائبریکووا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
نوٹنگھم میں جاری ایونٹ کے ایک میچ میں عالمی نمبر ایک برطانیہ کی جوآنا کونٹا کا مقابلہ سلوویکیا کی میگڈالینا رائبریکووا سے تھا جس میں انگلش ٹینس پلیئر نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی جوآنا کونٹا نے سلوویکین حریف کو چھ دو اور سات پانچ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا مقابلہ کروشیا کی ڈونا ویکک سے ہوگا۔