چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں کے شاندار کم بیک سے کرکٹ پنڈت بھی حیران

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں کے شاندار کم بیک سے کرکٹ پنڈت بھی حیران


چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوا تو کرکٹ پنڈتوں نے سوائے پاکستان کے ہر بڑی ٹیم کی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کی۔ لیکن پاکستان نے اپنی غیرمتوقع کارکردگی سے لوگوں کو دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے ٹورنامنٹ سے نکلنے کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔ پاکستان بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ ہر شعبے میں ناکام نظر آیا۔پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے آیا تو شاہین دنیا کو حیران کرنے کیلیے تیار تھے۔ پاکستانی بائولرز کی گھومتی گیندوں کے سامنے پروٹیز بے بس نظرآئے۔ پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو گھر کا رستہ دکھایا تو اگلا مقابلہ تھا سری لنکا سے۔ شاہینوں نے شاندار کارکردگی سے لنکنز کو 236 رنز پر محدود کر دیا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت پاکستان ناصرف میچ جیتا بلکہ سیمی فائنل کیلیے بھی کوالیفائی کر لیا۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تھا ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم انگلینڈ سے۔ پاکستان سے پالا پڑاتو انگلش شیروں کے چھکے چھوٹ گئے۔اب پاکستان کا فائنل میں مقابلہ ہے بھارت سے۔ جس کیلیے شاہین بالکل تیار ہیں۔

Most Popular