پاکستان اور بھارت پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مدمقابل

پاکستان اور بھارت پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مدمقابل


پاکستان کو بھارت پر کرکٹ کے میدان میں برتری حاصل ہے۔ پاکستان اب تک بھارت کو71 میچوں میں ہرا چکا ہے جبکہ انڈیا صرف 49میچ جیتا ہے۔ کرکٹ کے دیگر بڑے ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان بھارت کو متعدد بار دھول چٹا چکا ہے۔ حتی کہ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم نے چاربار چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے۔ 2002 اور 2004 کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ 2009 میں نیوزی لینڈ نے ایک بارپھر پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرا دیا۔ البتہ 2017 میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ بھارتی ٹیم اب تک تین بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے۔ صرف ایک بار 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان اور بھارت اب تک تین بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان نے 2004 میں انڈیا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کیااور 2009 میں بھی ہرایا۔ البتہ 2017 میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں ہار گیا اور اب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔

Most Popular